: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
طرابلس،20فروری(ایجنسی) مغربی لیبیا کے شبراتا شہر میں شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس)کے تربیتی کیمپوں کو نشانہ کرکے جمعہ کو کئے گئے امریکی فضائی حملے میں 43 افراد کی موت ہو گئی۔ امریکی
حکام نے بتایا کہ اس حملے میں کئی لوگوں کی موت ہوئی ہے لیکن وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا کہ وہ اس فضائی حملے میں مارے گئے لوگوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ آئی ایس کے خلاف لڑائی کی امریکہ کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔